350

عید الفطر کے موقع پرسوات میں سیاحوں کا داخلہ بند رکھنے کا اعلان

عید الفطر کے موقع پر سوات میں سیاحوں کا داخلہ بند رکھنے کا اعلان، تعطیلات کے دوران سوات میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل بند رہیں گے، مقامی افراد کو بھی شناختی کارڈ دکھا کر شہر میں داخلے کی اجازت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس خدشات کے پیش نظر ملک کے سب سے مقبول سیاحتی مقام مرکز سوات کو سیاحوں کیلئے عید پر بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے عید تعطیلات کے دوران سوات میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ عوامی و تفریحی مقامات پر شہریوں کے غیر معمولی رش اور ہوٹلوں میں مسافروں کی آمد و رفت سے کرونا وائرس کے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔سوات کا رخ کرنے کا ارادہ رکھنے والے سیاحوں کو کہا گیا ہے کہ سوات کے راستوں پر پولیس کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔ شہری سیر و سیاحت کی غرض سے سوات کا رخ نہ کریں ۔ سوات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو راستے سے ہی واپس بھیج دیا جائے گا۔ جبکہ سوات کے شہریوں کو قومی شناختی کارڈ دکھانے پر داخلے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا نے مزید کہا کہ صحت عامہ کے تحفظ اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مذکورہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت عید الفطر کے سلسلے میں 6 تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے۔ تعطیلات 22 سے 26 مئی تک ہوں گی لہذا تعطیلات کے دوران سوات میں سیاحتی مقامات اور ہوٹل بند رہیں گے سیاح حضرات سوات کا رخ نہ کریں‌

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں