1,054

عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اوراسلحہ نما کھلونوں پر پابندی ہے.. ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ

عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ اوراسلحہ نما کھلونوں پر پابندی ہے۔ ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ، بریکوٹ کی حدود میں کھلونا نما اسلحے، پٹاخوں اور اسی نوعیت کی دیگر اشیا پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر امن و امان قائم رکھنے اور بچوں کو اسلحہ کی روایت سے دور رکھنے کے لیے اسلحہ نما کھلونوں اور اتش گیر سامان کی فروخت اورہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی ہے جبکہ اسلحہ نما کھلونوں پر د فعہ 144 لگا دی گئی ہے ،ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سید زمان شاہ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اشیا بیچنے والوں کے خلاف کارروائی میں پولیس کو تحصیل انتظامیہ اور پاک فوج کی مدد بھی حاصل ہے انہوں نے کہاکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمے درج کرکے قانونی کاروائی کی جائیگی،انہوں نے سیکورٹی پلان واضح کرتے ہوئے کہا کہ بریکوٹ بازار میں ٹریفک نظام کو رواں دواں رکھنے اور امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعنات کر دی گئی ہے، اس موقع پر ایس ایچ او غالیگے مشرف خان ،ناظم ویلج کونسل غالیگے دیرہ ودان خان اورناظم ویلج کونسل مانیار اسحاق لالا بھی موجو د تھے ،انہوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی حکومت نے اسلحہ نما کھلونوں اور پٹاخوں وغیرہ کی حوصلہ شکنی کے لیے دفعہ 144کے تحت ان پر پابندی لگادی ہے۔اسلحہ نما کھلونوں پر پابندی کے علاوہ صوبائی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔خیبر پختونخوا پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے لوگوں سے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں