419

عید کی چھٹے روز بھی سیاح سوات داخل ہونے کی ناکام کوشش کر تے رہے

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )عید کی چھٹے روز بھی سیاح سوات داخل ہونے کی ناکام کوشش کر تے رہے
تمام داخلی چیک پوسٹوں پر سیاحوں کی گاڑیوں کا غیر معمولی رش رہاتاہم لنڈاکے روڈ مکمل کلیئر ہو گیا ہے لنڈاکے،شموزئی،کراکڑ،مدین،کبل،سنگر اور دیگر داخلی راستوں میں پولیس کی جانب سے قائم چیک پوسٹوں سے سیاحوں کی گاڑیاں واپس بھیج دی گئی۔ لنڈاکے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاروں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس دیر رات تک سیاحوں کو واپس بھیجتے رہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دس ہزار کے قریب سیاح چور راستوں سے بھی داخل ہوگئے ہیں لیکن انہیں سیاحتی مقامات یا دیگر پارکس وغیرہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں وہی سے واپس بھیج دیا گیا۔ سیاحوں کے جو درجوق آمد کی وجہ سے داخلی چیک پوسٹوں پر بدترین ٹریفک جام رہی جس سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں