82

غیرقانونی کنکشن فوری طوپر کاٹنے اور جرمانے لگانے کی احکامات جاری

ڈبلیو ایس ایس ایس سی  سوات نے غیرقانونی پانی کی کنکشن لینے والوں اور نادہندہ گان کے خلاف گیرا تنگ کردیا، غیرقانونی کنکشن فوری طوپر کاٹنے اور جرمانے لگانے کی احکامات جاری ۔ عوام کو پانی فراہم کرنے والے ادارے ڈبیلوا یس ایس  سی سوات کی غیر معمولی اجلاس سی ای اوا نجینئر شیدا محمد کے زیر نگرانی منعقد  ہوا جس میں پانی کے انچارج ، صفائی کے ذمہ داران اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی چیف ایگزیکٹیو شیدا محمدکو مینگورہ ، سیدوشریف اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی  سوات کے چیف ایگزیکٹیو شیدا محمدنے کہاکہ تمام صارفین کو صاف پانی کی  فراہمی یقینی بنائی جائیں جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے ان پر خصوصی توجہ دی جائیں۔شیدا محمد نے پانی فراہم کرنے والے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جہاں پر بھی غیرقانونی پانی کی کنکش لئے گئے ہیں۔  ان کے خلاف قانون کے مطابق فوری کاروائی کی جائیں، اس کے ساتھ پانی کے نادہندگان سے وصولی کے بارے ،میں بھی احکامات جاری کیں، اس موقع پر شیدا محمد نے سیٹزن پورٹل پر شکایات کا جائزہ لیا جس میں مختلف محکموں کے آفسروں سے وضاحت بھی طلب کی جس پر تفصیلی بحث کی گئی ۔ شکایات کو فی الفور حل کرنے کی احکامات جاری کئے گئے ۔اسکے ساتھ ساتھ  گریویٹی واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے کیلئے زمین کے حصول کے عمل کو منظم کوششوں سے مزید تیز کر دیا جائے۔  اجلاس میں سنٹیشن ڈیپارٹمنٹ کو  چوہوں اور آوارہ کتوں کے خلاف اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں