89

غیر قانونی اور جعلی نمبر پلیٹوں کی وجہ سے جرائیم میں اضافہ ہنگامی ایکشن کا مطالبہ

بریکوٹ تحصیل و شہر و گردونواح میں غیر قانونی جعلی نمبر اور غیر نمونہ جات نمبر پلیٹس کی بھرمار، نمبر پلیٹس مافیا جعلی اور غیر نمونہ جات نمبر پلیٹس بنانے میں مصروف، ایکسائز اینڈٹیکسیشن سمیت قانون نافذ کرنے والے ذمہ دار محکموں کی خاموشی سوالیہ نشان
بریکوٹ تحصیل و شہر و گردونواح میں غیر قانونی جعلی نمبر اور غیر نمونہ جات نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں، رکشوں موٹر کاروں سمیت دیگر گاڑیوں کی بھرمار، تحصیل بریکوٹ میں سینکڑوں گاڑیوں پر غیر قانونی نمبر پلیٹس لگا کر قانوں کے ساتھ مزاق کر رہے ہیں بریکوٹ سمیت سوات بھر میں جعلی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں نے دکانیں سجا رکھی ہیں جو نہ گاڑی کی رجسٹریشن چیک کرتے ہیں اور نہ ہی کوئی ویریفیکیشن کرتے ہیں صرف نمبر بتانے پر چند ہی منٹوں میں نمبر پلیٹ تیار کر کے گاہک کو منہ مانگی قیمت پر پنی مرضی کا نمبر پلیٹ تیار کر لیتے ہیں تیار ہونے والی نمبر پلیٹ اصل ہے یا نقل اس بات کا عام شہری یا انتظامیہ سمیت محکمہ پولیس کو بھی کوئی علم نہیں ہوتا اس طرح کی درجنوں وارداتیں ہوئی ہیں جو میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں اکثر وارداتوں میں استعمال کی جاتی ہیں جس کے سنگین نتائج رونما ہو رہے ہیں
بریکوٹ بھر میں ہر گاڑی پر پاک ارمی محکمہ پولیس پریس میڈیااور مار خور کا نمبر پلیٹ لگا کر مٹر گشت کرتے نظر آ رہے ہیں،شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں