50

فائرنگ سے خاتون زخمی

سوات کی تحصیلِ کبل کے علاقہ توتا نو بانڈئی میں مردوں کی لڑائی میں فائرنگ سے خاتون زخمی ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق زخمی خاتون مسماۃ (ش) نے ہسپتال میں پولیس کو بتایا کہ ملزمان شریف اور اختر میرے بھائیوں سے لڑنے کے لئے آئے تھے کہ میرے منع کرنے پر اختر نے مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں شدید زخمی ہوگئی۔ کبل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔وقارعالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں