959

قومی وطن پارٹی آئندہ الیکشن کیلئے تمام تر حلقوں سے امیدوار سامنے لائے گی . فضل رحمان نونو

سوات کے علاقہ کوزہ بانڈئی میں قومی وطن پارٹی پی کے 80اور83کے یوسی چیئرمینوں ،سیکرٹریزاوردیگر عہدیداروں کا اجلاس ہوا جس میں تنظیمی امور پر غور کیاگیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاکہ قومی وطن پارٹی آئندہ الیکشن کیلئے تمام تر حلقوںسے امیدوار سامنے لائے گی اور بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ،پارٹی کارکن ابھی سے الیکشن کی تیاریاں شروع کریں اور پارٹی کا پیغام گھر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں،انہوںنے کہاکہ مسلسل نظر اندازی کی وجہ سے سوات کے عوام کے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا اورآج یہاں کے عوا م کو قدم قدم پر نت نئے مسائل کا سامنا ہے جس کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی عملی جدوجہد کررہی ہے ،انہوںنے کہاکہ کارکن تنظیم سازی کا سلسلہ بھی تیز کریں اور لوگوں کو پارٹی میں شامل کرانے کیلئے انہیں پارٹی منشور سے آگاہ کریں ،انہوںنے کہاکہ قومی وطن پارٹی کے پاس پختون قوم کے مسائل کے حل اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک مربوط پروگرام موجود ہے اور اقتدارمیں آکر اس پروگرام کو عملی جامہ پہنائیںگے،اجلاس سے مصطفیٰ کمال خان،ریاض خان ،صاحبزادہ ،امجدعلی خان،فضل رحمان ،سجاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں