887

قومی وطن پارٹی سی پیک ،مردم شماری ، بجلی ،گیس اور دیگر صوبائی وسائل میں صوبہ کے مفادات کا جنگ لڑ رہی ہے.سکندر خان شر پاؤ

سینئرصوبائی وزیر اور قو می وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندر خان شر پاؤ نے کہا ہے کہ پختونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے بڑی طاقتوں اور اپنے ذاتی مفادات کا تحفظ کرتے ہو ئے پختون قوم کے مفادات پر سودے بازی کی جس کے نتیجے میں پختون بے پنا ہ وسائل اور تاریخی ،سیاسی و جغر فیائی اہمیت کے باوجود تباہی و بر بادی اور پسماندگی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس کے بر عکس قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کی مفادات کی نگہبان پارٹی ہے جو سی پیک ،مردم شماری ، بجلی ،گیس اور دیگر صوبائی وسائل میں صوبہ کے مفادات کا جنگ لڑ رہی ہے۔انھوں نے پیشن گوئی کی کہ ائندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی زبردست کامیابی حا صل کریگی ۔وہ پیر کے روز (خادی ) ہال مینگورہ میں پارٹی کے ضلعی تنظیم کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر مرکزی وائس چےئر مین شجاع الملک ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر اور ڈویژنل چےئرمین فضل رحمان نونو کے علاوہ پارٹی عہدیدار اور ورکرز بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔سکند ر شرپاؤ نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کیلئے پارٹی کو مضبوط تنظمیوں کی ضرورت ہے اور تنظیمں تب مضبوط ہوں گی جب ہر عہدیدار اور ورکر پارٹی کی کامیابی کیلئے دل و جان سے کام کرے گا۔انھوں نے کہا کہ مخلص قیادت کے فقدان کے باعث پختون خطہ محرومی اور پسماندگی کا شکار ہے تاہم پختون قوم کی نظریں اب ملی رہبر آفتا ب احمد خان شیر پاؤ پر لگی ہیں کیونکہ وہ اس خطے کے واحد لیڈرہیں جو خطے کی قیادت کی صلاحیت اور قوم کا درد رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی مردم شماری اور فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کے مطالبات منوانے میں بھی کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی کیونکہ مردم شماری اور فاٹا کے ا نضمام کے نتیجے میں پختونوں کو کم از کم (75)ارب روپے سالانہ اضافی ملنے کی توقع ہے ۔اسی طرح آبادی میں اضافہ کی صورت میں دیگر بے شمار شعبوں میں پختونوں کے حصے میں اضافہ ہوگا۔ سکندر شیر پاؤ نے اس مو قع پر رفیع الملک خان کو ضلعی چےئرمین،شاہ دوران کو ضلعی جنرل سیکرٹری ، مصطفی کمال ، محمد رسول، طلحہ حیات ،حیدر علی خان اور ریاض خان کو وائس چےئر مین ،امجد خان کو سینئر وائس چےئرمین ، بہرام خان کو پریس سیکرٹری اور رحم غفران کو سوشل میڈیا انچارج مقر ر کرنے کا اعلان کیا ۔اسی طرح انھوں نے رفیع الملک خان کی ضلعی چےئر مین شپ کے باعث خالی ہونے والے صوبائی وائس چےئر مین کے عہد ے پر شیر بہادر زادہ خان کو صوبائی وائس چےئر مین مقر ر کرنے کا اعلان کیا ۔قبل ازیں فضل رحما ن نونو نے ضلع سوات میں پارٹی کی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی جبکہ رفیع الملک خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں