868

قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو نے چارسدہ میں خودکش دھماکے کی پرزورالفاظ میں مذمت

قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحما ن نونو نے چارسدہ میں خودکش دھماکے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملوث ملزموں کوگرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ،ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خودکش حملہ میںجتنے لوگ شہید ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو رہیںگے جبکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اس بڑے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوںنے کہاکہ حکومت زخمی افرادکا سرکاری طورپر علاج معالجہ یقینی بنائے جبکہ حملہ میں ملوث ملزموں کو بے نقاب کیا جائے ،انہوںنے کہاکہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ اے پی سی بلا کر نیشنل ایکشن پلان کو عملی جامہ پہنائیںاور آئندہ کیلئے اس طرح کے دلخراش اور المناک واقعات کی روک تھام کیلئے حکمت عملی وضع کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں