69

افغانستان سے بھارت کا اثر ورسوخ ختم ہو جائے گا، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان سے بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان فوج کے کیڈٹس نے بھارت سے تربیت حاصل کی، صرف 6افغان کیڈٹ پاکستان آئے باقی سب بھارت گئے، ہم نے افغان آرمی کی پوری بریگیڈ کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کی، افغانستان نے اپنے ہزاروں فوجیوں کو بھارت سے ٹریننگ دینے کو ترجیح دی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا افغانستان میں کردار بہت منفی تھا، بھارت افغان قیادت اور عوام  کے ذہن میں زہر بھرتا رہا، را اور این ڈی ایس نے مل کر پاکستان میں دہشت گردی کی، داسو، لاہور، کوئٹہ اور گوادر میں دہشت گردی واقعات کے ذمہ داروں کاتعین کردیا ہے، اب افغانستان سے بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو جائے گا، طالبان نے یقین دلایا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین استعمال کرنے نہیں دیں گے، ٹی ٹی پی سے متعلق ہمیں طالبان کی بات پر یقین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں