1,030

لنڈاکی پولیس نے بھاری مقدار میں چر س سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

لنڈاکی پولیس نے بھاری مقدار میں چر س سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ، ملزمان گرفتار ، مقدمہ درج مزید تفتش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج اختر حیات خان، ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان ، کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان کے قیادت میں لنڈاکی پولیس چیک پوسٹ کے انچارج آے ایس ائی کلیم جان نے پولیس بھاری نفری کی ہمرا لنڈاکی مقام ناکہ بندی کی تھی کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبر LRF300 جو ڈرائیور عبدالصمدولد دولت خان ساکن بڈہ بیر پشاور چلا رہا تھا ، کو روک کرتلاشی کے دوران موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 4000 گرام اعلیٰ کوالٹی چر س برآمد ہو ئی پولیس نے موٹرکار میں سوار ملزمان اسد محمود ولد جمیل ، سید اکبر ولد عثمان خان ساکنان کو ہاٹ ۔ اور عبدالصمد ولد دولت خان ساکن پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے ان خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سید زمان شاہ خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف مہم کا اغازکر دیا ہے سوات کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھاری نفری تعینات ہیں ،قلیل مدت میں لنڈاکی چیک پوسٹ اور ڈپو چیک پوسٹ پر ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برامد کر چکے ہیں ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ جرائم پر کسی قسم کے سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا ، ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم کے خلاف پولیسکے ساتھ تعاون کر کے جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں