961

لنڈاکے پولیس نے ہمیشہ بڑے تباہی سے عوام کو بچایا ہے. ڈی ایس پی سید زمان شاہ

لنڈاکے پولیس نے ہمیشہ بڑے تباہی سے عوام کو بچایا ہے متعدد باراسلحہ،منشیات برامد کی ہے مجھے اپنے سوات پولیس پر فخر ہے ان خیلات کا اظہار بریکوٹ سر کل کے ڈی ایس پی سید زمان شاہ نے ایس ایچ تھانہ غالیگے مشرف خان اور انچارج لنڈاکے چیک پوسٹ کلیم جان کے ہمراہ لنڈاکے چیک پوسٹ میں اسلحہ برامد کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم موٹر کار میں اسلحہ سوات لے جایا جا رہا ہے جس پر لنڈاکے چیک پوسٹ کلیم جان اور اس کے ٹیم نے دوران چیکنگ موٹر کار نمبر LWB-0324 سے معمول کے تلا شی کے دورا مبینہ ملزم توصیف علی ولد فضل علی ساکن الپورئی شانگلہ سے اٹھ عدد پستول اور بارہ عدد میگزین برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج اور ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایات پر عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے چیکنگ نظام کو معمول سے ذیادہ سخت کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اب تفتیش کے بعد پتہ چلے گا کہ یہ اسلحہ کہاں جانے والا تھا اور کس تخریبی مقصدمیں استعمال ہونے والا تھاانہوں نے مذید کہا کہ ملزم کے خلاف تھانہ غالیگے میں اسلحہ آرڈنینس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مذید تفتیش شروع کر لی ہے۔بریکوٹ ( ظاہرشاہ کمال )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں