833

لواری سنو جیپ ریلی ضلع دیر کی حدود میں داخل ہوئی تو جگہ جگہ عوام نے ریلی کے شرکاءکا استقبال کیا

لواری سنو جیپ ریلی ضلع دیر کی حدود میں داخل ہوئی تو جگہ جگہ عوام نے ریلی کے شرکاءکا استقبال کیا اور انھی ںہار پہنائے ۔دیرشہر پہنچنے پر پورا شہر استقبال کیلیے نکلا ہوا تھا اور لوگ ڈھول کی تھاپ پر ناچ کر ریلی کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔ریلی دیر بازار سے گزری تو دکانداروں اور عوام نے ہاتھ ہاتھ ہلا ہلا کر اس کا استقبال کیا۔اس موقع پر لوگوں نے اپنے موبائل فونز اور کیمروں سے ریلی کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور ہوا میں غبارے چھوڑے۔ریلی کے موقع پر پورے شہر کے لوگوں نے روایتی موسیقی کا انعقاد کیا اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔شہر بھر کے لو گ گھروں کی چھتیوں پر چڑھ کر ریلی دیکھنے کیلیے کھڑے رہے۔یاد رہے کہ دوسری لواری سنوجیپ ریلی 2017،6تا8جنوری لواری ٹاپ کے مقام پر منعقد ہو رہی ہے۔اس سلسلے میں ضلع دیر کی ہر تحصیل سے معززین نے استقبالیہ تقریب میں شرکت فرمائی اور شرکاءکی حوصلہ افزائی فرمائی۔دیر شہر میں لگائی گئے مختلف اسٹالز کو بھی تمام شرکاءنے پسند کیا۔اور خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔رات کو ریلی کے تمام شرکاءکے اعزاز میں کمانڈر 26 برگیڈ کی طرف سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر سے آئے ہوئے ڈرائیور حضرات نے ریلی کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کو سراہا اور آنے والے مقابلے میں اچھی کارکردگی کیلیے پر امید نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں