81

مالم جبہ پولیس کا جرائم پیشہ اور اشتہاری افراد کیخلاف سرچ اپریشن

سوات ایس ایچ او شریف اللہ خان تھانہ ملم جبہ نے اپنے ٹیم کیساتھ جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشان، دیگر جرائم میں ملوث افراد اور مجرمان اشتہاری کیخلاف مختلف گاوں  دیہہ کوہ ،تورتوت ،قلعہ پٹے سپنےاوبہ اور دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک ا پریشن کیا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کا مقصد، علاقہ ھذا کو منشیات،دیگر جرائم سے پاک کرنا،مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی اور امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنا تھا سرچ اینڈ سٹرائیک   اپریشن  کے دوران اشتہاری افراد کے گھروں پر چھاپہ زنی کی گئ۔ لیکن عدم موجود پاکر علاقہ کے مشران نے PO’s کے علاقہ آمد پر پولیس کو بر وقت اطلاع  دینے اور تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اسطرح شیڈول فورتھ اشخاص سے ملاقی ہوکر علاقہ میں پرامن رہنے اور بروقت تھانہ میں حاضری لگانے کی ہدایت کیگئ جبکہ مشتبہ ٹھکانوں،اشخاص اور گاڑیوں وغیرہ کی مختلف مقامات پر تلاشی  لی گئی.جبکہ کارروائی بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک ا پریشن ذیل ہے

وقارعالم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں