901

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بریکوٹ سمیت مضافاتی علاقوں میں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیا

ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بریکوٹ سمیت مضافاتی علاقوں میں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیا ،انتظامیہ اور پولیس خاموش ۔
نوجوان خوبصورت لڑکیاں ،خواتین بھکارنوں سمیت بچے، بوڑھے اور نوجوان مردو خواتین مختلف بہروپ دھار کر مختلف طریقوں سے بازاروں اور دکانوں اور گلی محلوں میں ہر وقت بھیک مانگتے نظر آتے ہیں بھکاریوں کا یہ سیلاب بریکوٹ کے عوام اور مکینوں کے لیے عذاب بن گیا ہے اورانکی حرکتوں سے تنگ آچکے ہیں بھکاریوں کی اس یلغار سے لوگوں کا جینادوبھر ہو چکا ہے بھکاریوں کی اس یلغار کو روکنے والا کوئی نہیں پولیس اور انتظامیہ نے بھی انکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ بریکوٹ کے تاجر برادری سمیت مکینوں نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں ہنگامی ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ظاہر شاہ کمال کی رپورٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں