670

مبر صوبائی اسمبلی پی کے 4عزیزاللہ خان گران نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے تمام تاجر برادری کے جائز حقوق کی مکمل تحفظ کرینگے

بریکوٹ (ظاہر شاہ کما ل )ممبر صوبائی اسمبلی پی کے 4عزیزاللہ خان گران نے کہا کہ تحصیل بریکوٹ کے تمام تاجر برادری کے جائز حقوق کی مکمل تحفظ کرینگے اور مسائیل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے بھر پور اقدامات اٹھائینگے صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ ایک عوامی حکومت ہے جس میں کسے کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان شاء اللہ بریکوٹ کے تاجر برادری کے اواز سے اواز ملا کر ساری محرومیوں کو دور کرینگے ملاکنڈ ڈویژن ایک ٹیکس فری زون علاقہ ہے یہاں کے عوام پر کسی قسم کی ٹیکس لاگو نہیں ہونگے ان خیلات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے رہائیش گاہ پر بریکوٹ ٹریڈ یونین کے صدر معراج الدین کی قیادت میں نمائیدہ وفد سے اہم امور پر بات چیت کرتے ہوئے کیاٹریڈ یونین کے وفد میں جنرل سیکرٹری جمشید لالا ،سینئر نائب صدر بادشاہ گل ،چیرمین مجلس عاملہ ظفر علی باچا ،چیر مین مینہ بازار مختیار علی ،جائینٹ سیکرٹری یوسف خان ،فوٹو گراف سیکرٹری باغی رم ،نگران جنرل سیکرٹری محمد ساجد خان وغیرہ شامل تھے ۔بازار کابینہ نے ممبر صوبائی اسمبلی کو بریکوٹ تاجران کے مسائیل سے اگاہ کر دیا جس پر انہوں نے مکمل تعاون اور مسائیل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں