992

محروم اور دکھی انسانیت کے مسائل کے حل کیلئے ان کی مدد کریں.فضل حکیم خان

چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے وکلاء کو تاکیدکی ہے کہ وہ محروم اور دکھی انسانیت کے مسائل کے حل کیلئے ان کی مدد کریں کیونکہ وکلاء برداری پر انصاف کی فراہمی کے سلسلے میں اہم ذمہ داری عائدہوتی ہے۔وہ بدھ کے روز سوات بار میں منعقدہ ایک خصواصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔تقریب میں سوات کے سینئر اور جونئیروکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔چیئرمین ڈیڈک نے کہا کہ مقدمات کے فریقین کی منصفانہ اور عادلانہ وکالت کرنے کے معاشرے میں دورس خوشگوار نتائج مرتب ہوتے ہیں جبکہ جو لوگ انصاف سے مطمئن نہیں ہوتے وہ قانون کو ہاتھ میں لے کر خود انتقام لینے پر مجبور ہوتے ہیں لہذا حقدار کو حق دینے کیلئے وکلاء کو اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لانی چاھئیں۔چیئرمین ڈیڈک نے اس موقع پر بار کے برآمدے میں فوری طور پر ٹائل لگانے کا اعلان کیا جبکہ برآمدہ کی چھت اور بار روم کی صفائی کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کا حکم دیا تا کہ یہ کام بھی جلد مکمل ہو سکے۔تقریب سے بار کے صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریٹری نسیم گل ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا اور برادری کے مطالبات پیش کیے ۔بعدازاں فضل حکیم خان نے بار روم کا تفصیلی معائنہ کیا جہاں بار کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے علاوہ سہیل سلطان ایڈوکیٹ ،اختر خان ایڈوکیٹ اور شوکت سلیم خان ایڈوکیٹ نے بھی چیئرمین ڈیڈک کو مفید مشورے دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں