675

محکمہ انٹی کرپشن کاتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی ملاکنڈ میں ہونیوالے بے قاعدگیوں اوربڑے پیمانے پرکرپشن کیخلاف ایکشن

محکمہ انٹی کرپشن کاتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی ملاکنڈ میں ہونیوالے بے قاعدگیوں اوربڑے پیمانے پرکرپشن کیخلاف ایکشن،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی ،ڈاکٹرزاوردیگرسٹاف کیخلاف گھیراتنگ۔تحقیقات اگلے چنددنوں میں مکمل ہونگے جس کے بعد ہسپتال ہذاکے مدمیں بے تحاشہ خردبردمیں ملوث ملزمان پرہاتھ ڈالاجائیگا۔باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ کچھ عرصہ قبل ملاکنڈتحصیل درگئی میں عوام کو صحت کے بہترمواقع فراہمی کے غرض بنائے گئے کیٹیگری سی ہسپتال کیلئے دیئے جانیوالے سرکاری فنڈزمیں کثیرالمثالی کرپشن اوربے قاعدگیاں جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ناقص ایڈمنسٹریشن اورمختلف مدوں میں18,36,560روپے پرمحیط خطیررقم کی بے تحاشہ خردکیس پر ڈائریکٹرانٹی کرپشن خیبرپختونخوانے ایکشن لیکر ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی ملاکنڈ ،متعددڈاکٹروں اوردیگرسٹاف کیخلاف تحقیقات شروع کی جوکہ اب مکمل ہونے کوہیں جس میں ہسپتال ہذاکے ایم ایس اورمتعددڈاکٹروں سمیت دیگرسٹاف کیخلاف اہم ثبوت مل چکے ہیں جوکہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال درگئی میں ہونے والے مالی بدعنوانی اورریکارڈمیں خردبردکے ذمہ دارٹھرائے گئے ہیں ۔تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اگلے چنددنوں میں ہسپتال ہذامیں ہونے والے کرپشن میں ملوث ذمہ داروں اوراہلکاروں کی گرفتاری اوربہت جلدانکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اوراس کے ساتھ ساتھ ان سے قومی خزانے سے لوٹی گئی عوامی دولت کی ایک ایک پائی واپس لوٹاکرقرارواقعی سزائیں دلوانے میں دیرنہیں کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں