794

محکمہ فارسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ال سوات کاشتکاران کمیٹی کے زیر اہتمام چراگاہوں پر پابندی اور محکمہ فارسٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،حکومت سے کاشت کی زمینوں اور جنگلات سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ ،نشاط چوک اور سوات پریس کلب میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کاشتکاران کے صدر مولانا منصور علی اور جنرل سیکرٹری ماسٹر خان زمان اور دیگر نے کہاکہ 1979سے 1986تک مقامی کاشتکاروں کی ملکیتی زمینیں غلطی سے فارسٹ کے نام درج ہوئی حالانکہ ہماری زمینیں اب بھی زیر کاشت ہیں مظاہرین نے کہاکہ کاشت کی زمینیں ہماری معیشت اور زندگی گزارنے کا واحد ذریعہ ہے چراگاہیں بند کرنا ہمار امعاشی قتل ہے اس سلسلے میں ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ فارسٹ اپنا فیصلہ واپس لیں اور کاشت کی زمینوں پر پابندی کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں