814

مسلم لیگ ن سے سابق یوسی نائب ناظم سمیت درجنوں افراد مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے

مسلم لیگ ن سے سابق یوسی نائب ناظم سمیت درجنوں افراد مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے،اس حوالے سے گذشتہ روز کیوڈبلیو پی کے صوبائی وائس چیئرمین رفیع الملک کی سربراہی میںیونین کونسل بنڑ اینگروڈھیرئی میں جرگہ منعقدہوا جس کے دوران سابق نائب ناظم جہانگیر خان،شیرعلی خان،حاجی بہادرخان،اسرارخان ،محمدوسیم خان اور زمین خان نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکر قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اس موقع پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ نئی شمولیتیں پارٹی کومزید فعال بنانے میں معاﺅن ثابت ہورہی ہےں ،عوام جان چکے ہیں کہ موجود ہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،اس موقع پر شرکاءنے مینگورہ شہراوردیگر علاقوں میں سوئی گیس اور بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پرسخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ظلم کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا،جرگہ میں شاہی دورا خان،انوراقبال،بہرام خان عثمان خیل،نثارعلی،خالد خان ،نصیب روان اور پارٹی کے دیگر رہنماءبھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں