806

معاشرے سے جرائم اور ججرائم پیشہ افراد کو ختم کرنے کیلئے پولیس اپنے تمام توانائی بروئے کار لائیں،ڈی پی او سوات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد اعجاز خان کا اچانک تھانہ بحرین کادورہ ،دورے کیدوران انہوں نے تھانہ کی بلڈنگ،مالخانہ اور حوالات کا معائےنہ کیا،تھانہ کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کا بغور جائزہ لیا ،جوانوں کیلئے انعامات کا اعلان بھی کیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد اعجاز خان نے تھانہ بحرین کا اچانک دورہ کیادورے کے دوران انہوں نے موجود محرر سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھانہ کا ریکارڈ درست رکھا کرے صفائی کا خاص خیال رکھیں ،تھانہ میں موجود جوانوں کے مسایئل سنے،اور حل کر نے یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ علاقہ میں امن وامان لانا پولیس کا اولین فرض ہے اور معاشرے سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنے کیلئے پولیس اپنے تمام تر وسائےل بروئے کار لاکر معاشرے سے اس ناسورکا خاتمہ کرینگے ۔بے جاسفارشات پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کیلئے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی کسی مجرم کیساتھ رعایت کی جائےگی۔جرائم میں ملوث اہلکاروں کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں غفلت کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کیجایئگی ۔اس مو قع پر ڈی پی او صاحب نے زیر تعمیر درال پاور پلانٹ کے سڑک پر گشت کے دوران آٹھ کلو بارودی مواد برآمد کر نے اور ناکارہ بنانے پر بی ڈی ایس کے دو اہلکارابراہیم شاہ اور غزنفر کے لیے انعامات کا اعلان بھی کیا،اور انکی کار کردگی کی تعریف کی،اس موقع پر ایس ڈی پی او شوکت علی بھی ہمراہ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں