793

مقامی انتظامیہ کے عدم دلچسپی کے وجہ سے کبل اور دیگر علاقوں میں غیر مقامی گداگروںکا راج

مقامی انتظامیہ کے عدم دلچسپی کے وجہ سے کبل اور دیگر علاقوں میں غیر مقامی گداگروںکا راج بر قرار تعداد میں روز بروز سنگین حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے عوام اور تاجر برادری پریشان مقامی انتظامیہ نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے گدا گر خواتین ،بچوں،نوجوان لڑکیوں سمیت ضعیف العمر لوگ بھیک مانگنے میں مصروف نظر آرہے ہیں مقامی انتظامیہ کے عدم دلچسپی کے وجہ سے ان گداگروں کے تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اطلاعات کے مطابق کبل ،سرسینئی، کالاکلے، گالوچ، دیولئی، کانجو، اوردیگر علاقوں میں بھی اس طر ح غیر مقامی گداگر سرگرم ہیں جنہوں نے تاجر برادری اور راستے پر چلنے والے لوگوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے مقامی لوگوں اور تاجر برادری نے حکام بالاسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پیشہ ور اور غیر مقامی گداگروں کے خلاف کاروائی کرکے ضلع بدر کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں