507

ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے کسی قسم کا ٹیکس نہیں دینگے.دلنواز خان

ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے کسی قسم کا ٹیکس نہیں دینگے۔اور مہنگائی کے خلاف حکومت کے گھٹنے ٹھیکنے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،مختلف محکمہ جات کی طرف سے بھاری جرمانے تاجر برادری کے ساتھ ظلم ہے۔ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکڑیٹری دلنواز خان نے آزاد بریکوٹ پریس کلب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے حکمرانوں کو تنبہہ دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے غریبوں کا جینا محال کردیا ہے اوپر سے ٹیکس فری زون میں ٹیکس کا نفاظ غریب کی چمڑی ادھیڑنے کے برابر ہے ہم بھر پور مزاحمت کریں گے کل انشاء اللہ ملک بھر میں پر امن شٹر ڈاون ہڑتال ہوگا اگر حکومت راہ راست پر نہ آئی تو مشاورت کے ساتھ ملک بھر میں نامعلوم وقت تک پہیہ جام ہڑتال کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں