461

ملک بھرکی طرح بریکوٹ میں بھی پاکستان کی 73 ویں یومِ آزادی کے موقع پر اے سی بریکوٹ نے خود بھی پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے

ملک بھرکی طرح گورنمنٹ گزلز ڈگری کالج بریکوٹ میں بھی پاکستان کی 73 ویں یومِ آزادی سادہ مگرجوش و جزبے سے منائی گئی اسسٹنٹ کمشنرسعید اللہ جان نے پرچم کشائی کی ریسکیو 1122 اور سوات لیویز کے چاق وچوبند دستے نے پرچم سلامی پیش کی جس میں گورنمنٹ گزلز ڈگری کالج بریکوٹ کی پرنسپل نورین ،ٹی ایم اے بریکوٹ کے اہلکار ابدال خان ،ریسکیو 1122 کے افسران ،سوات لیویز ،پی ار او ٹو اے سی افراسیاب خان ،اصغرخان سمت اہم شخصیات نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنرسعیدا للہ جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے ہم پر بہت احسانات ہیں‌ہم سب کو مل کر اس ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا تقریب میں جن بابا نے پر جوش نعرے لگائے اے سی بریکوٹ نے خود بھی پاکستان ذندہ باد کے نعرے لگائے بعد میں‌ ملکی سلامتی وخوشحالی کے لئے دُعامانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں