1,010

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں نمازعید الفطر کے ہزاروں اجتماعات ہونگے،اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اس خوشی کے موقع پر بریکوٹ کے سیاسی و سماجی شخصیات نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو عید کی مبارکباد دی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے اور اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ ہمیں ایثاروقربانی، اخوت و بھائی چارے، ہمدردی، رواداری اور پیار و محبت کے پرچار کی ضرورت ہے۔ تحصیل بریکوٹ میں عید کی رات سے ہی پولیس تحصیل بھر میں میں گشت کریں گے۔ عید کے اجتماعات میں داخلہ کے مقام پر پولیس نگرانی کرنگے اور ارد گر د نظر رکھنگے، پارکوں اور تفریحی مقامات کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی پولیس تعینات کی جائے گی، پورے ملک کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عید کی نماز کی ادائیگی کے دوران سخت نگرانی کی جائیگی۔دریں اثنا بریکوٹ میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مینہ بازر او ر جامعہ مسجد باب الاسلام میں ہوگا ۔رپورٹ (ظاہر شاہ کما ل)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں