605

’منشیات سے انکار ، ذندگی سے پیار “ کے نام سے خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کی جانب سے منی میراتھن ریس کا انعقاد

بریکوٹ (ظاہرشاہ کمال)’منشیات سے انکار ، ذندگی سے پیار “ کے نام سے خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کی جانب سے منی میراتھن ریس کا انعقاد ،4 کلومیٹر ٹریک پر مشتمل ریس میں 100 طلبا نے ریس میں حصہ لیاجس میں ہارون انور خان نے پہلی ، برہان خان نے دوسری جبکہ محمد شایان سلیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر بریکوٹ پولیس ،ٹریفک وارڈنز،محکمہ صحت کی جانب سے فرسٹ ایڈ کا انتظام کیا گیا تھا،ریس کا اغاز خیبر ایجوکیشن اکیڈمی سے ہوا اور بائی روڈ سے ہوتے ہوئے سکول گیٹ پر ختم ہوا جس میں کوئی ناخوشگور واقع پیش نہیں ایا ۔منی میراتھن ریس میں مہمان خصوصی صوبائی چیئرمین عشرو زکواة انجینئر عمر فاروق ریس میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کو دس ہزار انقد انعام دوسرے پوزیشن لینے والے کو پانچ ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو تین ہزارنقد دئےے اور دیگر طلباءمیں شیلڈزتقسیم کئے گئے۔اس موقع پرمہمان خصوصی صوبائی چیئرمین عشرو زکواة انجینئر عمر فاروق ،سوات بورڈ کے اسسٹنٹ کنٹرولر فضل خالق، خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائیریکٹر انجینئر شرافت علی،چیئرمین انصاف سپورٹس مالاکنڈڈویژن فضل الرحیم، اسرار احمد،شاہ فیصل خان نے اپنی خطاب میں کہا کہ سوات کی تاریخ میں پہلی بار میراتھن ریس کا انعقاد ہوا ہے اور اس نعرہ منشیات سے انکار ، ذندگی سے پیاربھی قابل تعریف ہے تحصیل بریکوٹ کے بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں ، شرکاءنے خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر انجینئر شرافت علی کے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ سکول کے بچوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں