576

منشیات فروشوں کو بے نقاب کرنا ہوگااوراپنی انے والی نسل کو پر امن اور منشیات سے پاک معاشرہ دینا ہوگا.کپٹن سہیل

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )پاک ارمی ،تحصیل ناظم اور ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ نے میڈیا پارٹنر بازیرہ ڈاٹ کام کی اشتراک سے منشیات کے خلاف آگاہی کے لئے پرامن واک کا اہتمام کیا تحصیل بریکوٹ کے سینکڑوں افراد سمیت علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات نے قومی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی ۔عوام الناس کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لئے پاک ارمی بریکوٹ سے میجر معین ،کیپٹن سہیل ،صوبیدار ضیا الرحمن ،پاکستان ریولشنری گارڈ کے چیرمین عزیز احمد ،تحصیل نائب ناظم ڈاکٹر عزت رحمان ،ٹی ایم او بریکوٹ ،ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ باچا حضرت،قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان ،فضل احد لالاجی ،جماعت اسلامی کے سابقہ امیر محمد ظاہر خان ،شاہی نواب باچا ،پی ٹی ائی کے رہنما اسحق لالا،ٹریڈ یونین صدر معراج الدین ،محمد شاہ خان ،آزاد بریکوٹ پریس کلب کے نائب صدر ابرار خان ،ترجمان اقبال خان و دیگر نے شرکت کی ،منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے پاک ارمی کے میجر معین،پاکستان ریولشنری گارڈ کے چیرمین عزیز احمد،قومی جرگہ کے صدر صدیق علی خان ،محمد شاہ خان ،اے سی بریکوٹ انم ناصر،آزاد بریکوٹ پریس کلب کے صدر ظاہر شاہ کمال نے شرکاء سے کہا کہ ہمیں مل کر منشیات جیسی لعنت کو ختم کرنا ہے ،عوام کی مدد سے ہمیں منشیات فروشوں کو بے نقاب کرنا ہوگااوراپنی انے والی نسل کو پر امن اور منشیات سے پاک معاشرہ دینا ہوگا ،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو صحت بخش سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا اہم ہے اسی آگاہی مہم کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا ،پرامن واک بریکوٹ چوک سے شروع ہو کر اے سی افس بریکوٹ تک ریلی کی شکل میں اختتام کو پہنچا ،بازیرہ ڈاٹ کام کی اشتراک سے منشیات کے نقصانات کے موضوع پر بہت جلد ایک اہم تقریب منعقد کی جائی گی علاقے کے عوام نے پاک ارمی کی اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں