363

منشیات فروشوں کے لئے ضلع سوات میں کوئی جگہ نہیں اُن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ ضلع پولیس سربراہ قاسم علی خان

ملک بھر کی طرح سوات میں بھی انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا
ضلعی پولیس آفیسر قاسم علی خان کے ہدایت پر ضلع بھر کے تھانوں ایس ڈی پی اُوز کے نگرانی میں واک کا اہتمام کیا گیا، واک میں سول سوسائٹی، ڈی آر سی ممبران، و سیاسی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لئے ہم سب پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ ہم پولیس کے ساتھ ہو کر معاشرے سے اس ناسور کاخاتمہ کریں، ہم کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر نظر ثانی کریں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کھود کے مواقع بچوں کو فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو غلط محفلوں سے دور رکھیں کیونکہ انہی محفلوں کے بدولت ہمارے بچے منشیات کے طرف راغب ہو جاتے ہیں اور ہم سب کے لئے ناسور بن جاتے ہیں، ہم کو چاہئے کہ منشیات فروشوں کے ساتھ اپنے ناطے تھوڑ کر اپنے بچوں کو ایک روشن مستقبل پیش کریں کیونکہ پولیس تو اپنا کام کرتے ہیں لیکن بعض لوگ ان کی ضمانت کرکے پھر وہی کام شروع کرتے ہیں جو ہمارے لئے نقصان دہ ہے انہوں نے عوام ے اپیل کی کہ جو منشیات میں پکڑ جاتے ہیں ان کے ضمانت کیلئے مت جائیں تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا خاتمہ ہو سکے۔
انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے ارد گرد ماحول پر نظر رکھیں، جو بھی منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہے اُن کے خلاف آواز اُٹھائیں اور ہمیں بروقت ایس ایم ایس کے ذریعے اس نمبر پر 03461119304پر اطلاع دیں کر معاشرے سے اس ناسور کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں