640

منگلور میں 23 سالہ نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا گیا

علاقہ منگلور میں قتل ہونے والے 23 سالہ افغان نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق سوات کے علاقہ منگلور میں 23 سالہ افغان نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جس کی لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ افغان باشندے زربلند خان ولد ایمل خان سکنہ افغانستان حال بنڑ کے قتل کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران اُس کے ساتھی ملزم شاہ زیب ولد خائستہ خان سکنہ سیدو شریف کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا جبکہ ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقتول پر تین لاکھ روپے کا قرضہ تھا جس کی وجہ سے ملزم نے ساتھی کو قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں