59

موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی،روزگاری،کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکاہے اور ملک دیوالہ ہونے جا رہاہے

صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح اے این پی تحصیل بریکوٹ نے بھی کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہر ے سے پہلے اے این پی ضلعی صدر کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر سب ڈویژن آفس بریکوٹ تک سینکڑوں کارکنوں اور عام لوگوں نے پیدل مارچ کیا اور واپس پیر بابا روڈ پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران پارٹی کارکنوں نے موجودہ حکمرانوں کے غلط پالیسیوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور مختلف بینرز اٹھائیں تھے جس پر مہنگائی اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔بعد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے ضلعی صدر ایوب خان،،تحصیل بریکوٹ صدر فضل اکبر خان،میاں گل عمر فاروق،جنرل سیکرٹری ریاض علی،جائنٹ سیکرٹری بہارخان،سلیم خان،جمیل خان،عطاء اللہ جان،بریکوٹ بازار صدر معراج الدین تنہا کے علاوہ دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی،روزگاری،کرپشن اپنے عروج پر پہنچ چکاہے اور ملک دیوالہ ہونے جا رہاہے۔مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی ہے اور لوگ خودکیشوں پر مجبور ہیں مگر بدقسمتی سے اس وقت قوم پر جو حکمران مسلط ہیں وہ خواب خرگوش کی نیند سورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اے این پی کی جڑیں عوام میں ہیں اور ہمیں عوام کے دکھ اوردرد کا احساس ہے۔اس وقت ملک پر پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستانی قوم اس عذاب سے چھٹکارا پالیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور یہاں پر کسی بھی قسم کے ٹیکس نہیں مانتے اور ٹیکس کے خلاف بھی بھر پور احتجا ج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں