382

موجودہ صورتحال میں اوورسیزپاکستانیوں کو وطن آنے میں شدید مشکلات کا سامنا

موجودہ صورتحال میں اوورسیزپاکستانیوں کو وطن آنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔زائد کرایہ۔مسافروں کے ٹیسٹ اور ان کے ہوٹلوں کے اخراجات پریشانیوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں مگر حکومت صرف تماشا دیکھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو نے میڈیا سے گفتگو میں کیاہے۔انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے پشاور ائرپورٹ کو کھولنے سمیت کرایوں میں کمی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ آنے والے مسافروں کے جب ٹیسٹ کئے جاتے ہیں تو رزلٹ آنے تک انہیں ہوٹلوں میں ٹہرایاجاتاہے جہاں پر وہ اپنی جیب سے اخراجات برداشت کرتے ہیں اس کے علاوہ ان مسافروں کو لایاجاتاہے جن کے نام لسٹ میں ہو جوایک من مانی پالیسی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ وقت ایسی من مانیوں کانہیں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کو باعزت طریقے سے وطن واپس لانے کا ہے لہٰذہ حکومت اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں