1,077

موٹر سائیکل کاغذات نہ ہونے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو ہر گز نہیں چھوڑونگا .ایس ایچ تھانہ غالیگے مشرف خان .

بریکوٹ میں موٹر سائیکل کاغذات نہ ہونے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کا اغاز ،درجنوں گرفتار،گاڑی کاغذات نہ ہونے ، نمبر پلیٹ نہ ہونے ،ون ویلنگ،بغیر ہیلمٹ،سائیڈ شیشہ ،خراب ہیڈ لائٹس ،سمیت مختلف موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کا آغاز ،قانون کی عملداری کے اس مرحلے میں ون ویلنگ کرنے والے سینکڑوں مو ٹر سائیکل تھانوں میں بند ،ایس ایچ تھانہ غالیگے مشرف خان .
ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سیدزمان شاہ کی نگرانی میں مہم اس وقت تک جاری رہیگا جب تک بغیر کاغذات اور غیر قانونی موٹر سائیکل ختم نہ ہوجائےں۔ موٹر سائیکل استعمال کرنے والے شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے کہاکہ مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے غالیگے پولیس نے سینکڑوں موٹرسا ئیکل کو تھانوں میں بند کر دیا مہم کے دوران بغیر ہیلمٹ،سائیڈ مررز،خراب ہیڈ لائٹس،ریر لائٹس اورانڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈی پی او سوات کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ سیدزمان شاہ کی نگرانی میں موٹر سائیکلوں کو مختلف چوکوں اور شاہراہوں میں موٹر سائیکلوں کے کاغذات نہ ہونے ،ہیلمٹ نہ پہننے اور اوور سپیڈنگ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اب مذیدغیر قانونی موٹر سائیکلوں سے عوام کی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی ا نشاءاللہ شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں