873

میرا اولین مقصد سب ڈویژن بریکوٹ کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنا ہے.ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان

ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے کہا کہ میرا اولین مقصد سب ڈویژن بریکوٹ کو منشیات اور جرائم سے پاک کرنا ہے اور مظلوم اور غریب لوگوں کو انصاف مہیا کرنا میرا مشن ہے،میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کوئی بھی شخص مجھ سے ملاقات کر سکتا ہے،مزید کہا کہ منشایت فروشوں،سماج دشمن عناصرکےخلاف مہم جاری رہے گی، تمام ہوٹلز والے اپنے دائےرے میں رہ کر حلال کمائے کریں کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی،ہوٹلز مالکان اپنے پارکنگ کے اند ر گاڑیاں کھڑی کریں ورنہ سخت کاروائی کرونگا،تمام روڈ سائیڈ ہوٹلز مالکان کو نوٹس جاری کر دئے گئے ہیں ،اشتہاری مجرمان کو نہیں چھوڑونگا جب تک وہ پیش ہو کر قانون کے دائرے میں نہ آجائیں۔انہوں نے کہا کہ جس ہوٹل میں کسی قسم کا نشہ اور چیز پکڑا گیاتو پوٹل ملاک کے خلاف ایف ائی ار کرونگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں