600

میرے والد کا پینشن میرے نام ٹرانسفر کیا جائے زور طالب ریٹائیرڈ ڈرائیور سی ایم اینڈ ای ای ڈیپارٹمنٹ کے پی ٹی کراچی کی بیوہ بیٹی نے محکمے سے اپیل کر دی، میں یتیم بھی ہوں اور بیوہ بھی میری مدد کی جائے

بریکوٹ ()میرے والد کا پینشن میرے نام ٹرانسفر کیا جائے زور طالب ریٹائیرڈ ڈرائیور سی ایم اینڈ ای ای ڈیپارٹمنٹ کے پی ٹی کراچی کی بیوہ بیٹی نے محکمے سے اپیل کر دی، میں یتیم بھی ہوں اور بیوہ بھی میری مدد کی جائے
زورطا لب مرحوم ڈرائیورسی ایم اینڈای ای ڈیپارٹمنٹ کے پی ٹی کی بیوہ بیٹی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے ماں باپ وفات ہونے کے بعد میرا شوہر بھی وفات پا گیا جسکی وجہ سے مجھے سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے میرے والد زور طالب ریٹائیرڈ ڈرائیور سی ایم اینڈ ای ای ڈیپارٹمنٹ کے پی ٹی کراچی میں تھے اور 1989؁ء میں ریٹارمنٹ کے بعدپینشن لیتے رہے۔2008؁ء میں انتقال کے بعدپینشن میری والدہ اکیلابیگم کے نام ٹرانسفرہوااور وہ پینشن لیتی رہی۔2014 میں میری ماں کا بھی انتقال ہوگیا۔کچھ عرصے بعد میرے شوہرکے انتقال ہوا اور میں بیوہ ہو گئی میں نے دوسری شادی نہیں کی اورنہ ہی ائیندہ کوئی ارادہ ہے۔میں گزارش کرتی ہوں کہ مزکورہ پیشن کے پی ٹی کے قوانین کے مطابق میرے نام ٹرانسفرکریں میں مشکلات کی ذندگی سے نکل سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں