765

مینگورہ اوردیگر علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے کئی گاڑیاں برساتی ریلے کی نذرہوگئیں

مینگورہ اوردیگر علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے کئی گاڑیاں برساتی ریلے کی نذرہوگئیں جس کے سبب لوگوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ،قمبر میں برساتی نالے کے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ،متاثرہ افرادمیں مینگورہ کا رہائشی آصف اقبال بھی شامل ہے جنہوںنے میڈیا کو بتایا کہ قمبر میں گاڑی پارک کی اوردوست کے ہاں چلاگیااس دوران بارش شروع ہوئی جب میں واپس آیا تو گاڑی ریلے کی نذرہوگئی تھی ،انہوںنے کہاکہ کافی دوڑ دھوپ کے بعد رات گئے گاڑی کافی دور سے برآمد ہوئی تاہم وہ ایسی حالت میں تھی کہ اب اس کی بحالی اور مرمت میرے بس کی بات نہیں ،انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں حکام کو درخواست دی ہے جنہوںنے تعاﺅن کا یقین دلایا ہے،انہوںنے حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس ضمن میں تعاﺅن کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں