893

مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوا ہے.ڈی ایس پی ٹریفک مراد علی خان

ڈی ایس پی ٹریفک مراد علی خان نے کہاہے کہ مینگورہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوا ہے ،ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں دو شفٹوں میں تقسیم کردی گئی ہے جبکہ مینگورہ شہر کے مصروف ترین علاقہ سہراب خان چوک میں ٹریفک سگنل کے تنصیب سے ٹریفک کنڑول کرنے میں مزید مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزاخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ پہلے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو مسلسل دن بھر کام کرنا پڑتا تھا جس کے باعث اہلکار تھک جاتے تھے اور ٹریفک کنڑول کرنے میں مسائل درپیش ہوتے لیکن اب ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلی حکام نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں دو شفٹوں میں تقسیم کردی جس کے باعث اب اہلکار وں میں نیا جذبہ بیدار ہوگا اور مزید مستعدی سے اپنے خدمات سرانجام دے سکیںگے اس کے ساتھ ساتھ مینگورہ شہر کے مصروف ترین علاقے سہراب خان چوک میں ٹریفک سگنل کے تنصیب سے ٹریفک مسائل میں مزید کمی ائیگی انہوںنے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ مستقبل میں ٹریفک مسائل کو کنٹرول کرنے میں اسانی رہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں