996

نادرا آفس بریکوٹ میں سٹاف کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

نادرا آفس بریکوٹ میں سٹاف کی کمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔ روزانہ سینکڑوں افراد اپنے کام لیکر نادرا آفس آتے ہیں لیکن پورے سب ڈویژن بریکوٹ کے لئے کم سٹاف کی وجہ سے عوا م کو مشکلات درپیش ہیں۔ معمولی کام کیلئے بھی سائلین کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ نادرا آفس میں سٹاف کی کمی سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ،عوامی حلقوں نے مقامی ایم پی اے اور اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا آفس میں سٹاف کی کمی کا فوری نوٹس لیا جائے۔عوام کی مشکلات کے پیش نظر نادرا میں ملازمین کی تعداد بڑھائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں