783

نادرا افس بریکوٹ سے شناختی کارڈ کا حصول عذاب بن گیا

نادرا افس بریکوٹ سے شناختی کارڈ کا حصول عذاب بن گیا ، عوام کو گھنٹوں قطار میں کھڑا کرنے کے بعد اگلے دن انے کو کہا جاتا ہے عملہ شہریوں کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ، ڈی جی نادرا ور وزیر داخلہ عملہ کا قبلہ درست کریں ،
نادرا افس بریکوٹ سے شناختی کارڈ کا حصول عذاب بن گیاپورے تحصیل بریکوٹ کے لئے چھوٹا سے افس جس میں چند کرسیاں رکھی گئی ہیں اور جب رش بڑھ جائے تو عملے کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور انے والے معززیں سے بد تمیزی پر اتر اتے ہیں ،خواتین کے لئے جمعے کا ایک دن مقرر ہے جس کے لئے خواتین صبح سویرے دفتر کے باہر اپنے باری کا انتظار کرتی ہیں او ر جس کا نمبر نہیں اتا انکو اگلے جمعے تک انتظار کرنا پڑتا ہے ،عملہ نہ ہونے کی وجہ سے شناختی کارڈ کے حصول کے لئے انے والے معززین کو در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں ،بجلی نہ ہو تو ایک سے دو گھنٹے تک انتطار کرنا معمول بن چکا ہے ،ایک پراناجر نریٹر بھی کسی کام کا نہیں ہر وقت خراب رہتا ہے جس کا بدلہ عوا م سے لیا جا رہا ہے ،بریکوٹ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اے سی بریکوٹ اور ڈی جی ناد را سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا افس میں موجود عملے کا رویہ اور قبلہ درست کریں اور نادرا افس کو مذید بڑا کر کے وسائیل فراہم کی جائےں اور عملہ کی تعداد بھی بڑھائی جائیں …بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں