814

نظریات کے پرچار کے لئے سوشل میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا..عبدالجلیل جان سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ف خیبر پختونخوا

جے یو آئی ف خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہاہے کہ نظریات کے پرچار کے لئے سوشل میڈیا کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،کارکن سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی اجتماع کو پوری دنیا تک پہنچائیں ،اضاخیل کا عالمی اجتماع امت مسلمہ کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں جے یو آئی سوات کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کے کردار کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جے یو آئی سوات کے امیر قاری محمود ،جنرل سیکرٹری حاجی اسحق زاہد ،حافظ ادریس سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہاکہ نظریات کے پرچار کے لئے سوشل میڈیا کو استعمال کرکے اپنا پیغا م کو پوری دنیا کو پہنچایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ 7,8,9اپریل کو اضاخیل کاعالمی اجتماع پورے عالم اسلام کی یکجہتی اور اسلام کی بالادستی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا اور اس اجتماع میں نہ صرف امام کعبہ بلکہ دیگر اسلامی ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اس اجتماع عام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو پہنچائیں انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کا مقصد قرآن وسنت کا پیغام عام کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں لوگ ترقی اور روشن خیالی کے نام پر مغربی تہذیب کو فروغ دے رہے ہیں جو عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں