904

نیشنل یوتھ ارگنائزیشن یونین کونسل بر ابا خیل ویلج کونسل کبل، سر سینئی کے حلف برداری تقریب

نیشنل یوتھ ارگنائزیشن یونین کونسل بر ابا خیل ویلج کونسل کبل، سر سینئی کے حلف برداری تقریب منعقد ہوئے جس میں ANPکے ضلعی رہنما عبد الصبور ابراہیم دیولئی ، شوکت علی ، امانی گل ، ضلعی کونسلر نیاز احمد خان ، NYOضلعی چےئر مین افتخار شاہ نے شرکت کی اس موقع پر NYOکے ضلعی چےئر مین افتخار شاہ نے منتخب کابینوں سے حلف لیا انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ ارگنائزیشن علا قے کے نوجوانوں کے بہتر مفاد کے خا طر تمام تر توانائیاں بروئی کار لا کر خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں شعور بیدار ہو چکے ہیں اور انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ANPہی واحد پختون دوست پارٹی اور ہر محا ذ پر پختون قوم کے خدمت کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے درجنوں افراد فیصل عدنان، عطاء اللہ ، عمر ، حضرت حسین ، سید محمد خان اور دیگر اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر ANPمیں شامل ہو گئے آخر میں NYOکے پریس سیکرٹری شاہ حسین پختون یار نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں