799

نیشنل یوتھ اسمبلی کا اجلاس

بریکوٹ ( ظاہر شاہ کمال) اج نیشنل یوتھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں یوتھ گورنر سمیع اللہ مہمند ،پراونشل لیڈر واحد خلیل،سپکر یوتھ اسمبلی اسماعیل خان یوسفزئی،ڈپٹی پراونشل لیڈر فرحان خلیل اور ڈویژنل لیڈر ملاکنڈ ڈوہژن عزیز اقبال اور ملاکنڈ بھر کے سینکڑوں ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے لئے کابینہ کی تشکیل پر تفصیلی بات چیت ہوئی،اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام مسائیل پر تفصیل بحث ہوئی،یوتھ ممبران نے اس بات پر زور دیا کہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ یواتھ اسمبلی کیساتھ تعاون نہیں کر رہی ،خیبر پختون خواہ کی یوتھ اسمبلیکے ذمہ داران نے واضح کیا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے ملاکنڈ ڈویژنکو نئی کابینہ میں تین وزارتیں دی جائے گی جس پر تمام ممبران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا ،یوتھ ممبران نے ائیندہ ماہ نیشنل یوتھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جس پر گورنر اور سپیکر نے لبیک کہتے ہوئے کہا کہ اس پر بہت جلد عمل کیا جائے گا اور انشاء اللہ بہت جلد ملاکنڈ ڈویژن میں نیشنل یوتھ اسمبلی اجلاس کریگی جس میں بہت جلد ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب ممبران اسمبلی ،ضلعی انتظامیہ سمیت ضلعی پولیس افسران کو بھی مدعو کیا جائے گا، اجلاس میں تمام ممبران اور نیشنل یوتھ اسمبلی کے ذمہ داران نے ملاکنڈ ڈویژن کے ہیڈ عزیر اقبال کو بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں