368

واسا نے ہاتھ دھونے کے لیے مینگورہ میں سماوار لگا دیے

”واسا“ مینگورہ نے شہریوں میں ہاتھ دھونے کی آگاہی مہم کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کے سما وار لگا دیے۔ واسا کے منیجر آپریشن میاں شاہد علی اور آصف خان کے مطابق واسا کے سی ای او محمد شیدا نے شہر کا دورہ کیا۔ شہریوں سے کہا کہ شہر میں گھومنے کے دوران وہ کم از کم صابن سے دس سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔ ان کے مطابق شہر میں دو سو کے قریب سما وار لگائے گئے ہیں۔ تمام کے ساتھ جراثیم کش صابن رکھے گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کرونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں میں باربار ہاتھ دھونے کے عمل کی آگاہی دینی ہے تاکہ لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں