865

واپڈا کے بل بروقت نہ ملنے سے صارفین کوہزاروں روپے جرنامہ

واپڈا کے بل بروقت نہ ملنے سے صارفین کوہزاروں روپے جرنامہ ، با اثر افراد کے سفارشی ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگیں جبکہ صارفین بل کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈا میں بلوں کی تقسیم کا پرانا نظام تا حال موجود دوکان یہ گلی کے چوراہے میں بل رکھ کر رفو چکر ہو جاتا ہے ،عوام کو مشکلات ،محکمہ واپڈ انے بلوں کی تقسیم کے لئے بااثر افراد کی سفار شوں پر یا اپنے رشتہ دار کو بی ڈی او بھرتی کئے ہوئے ہیں جوبلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کرنے کے بجائے مختلف مخصوص جگہوں پر رکھ کر چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں صارفین کوواپڈا بل بر وقت نہ ملنے سے اگلے ماہ جرمانے کے ساتھ بل ادا کرنا پڑتا ہے اور اگر دفتر جانا پڑے تو ایک بل کے لئے سفارش کرنی پڑتی ہے جو غریب کے بس کی بات نہیں جبکہ بریکوٹ واپڈا افس میں بادشاہ بیٹھے ہوئے ہیں جو کسی کو اپنے دفتر تک رسائی نہیں دیتے ‘ بریکوٹ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ بلوں کو گھر گھر جا کر تقسیم کیا جائے اور جو بل تقسیم کرنے والے نا اہل ہیں ان کو نوکریوں سے بر خاست کیا جائے …بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں