188

وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری گزشتہ روز دے دی تھی جس کے بعد اب بل کو منظوری کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ کے بل کی منظوری گزشتہ روز دے دی تھی جس کے بعد اب بل کو منظوری کےلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
ہر صحافی اور میڈیا ورکر کو آرٹیکل 9میں دی گئی سکیورٹی کا حق حاصل ہے ،صحافی کو متنازعہ علاقوں میں کام کا حق ہے ، صحافی کو کوئی ٹارگٹ یا ہراساں نہیں کر سکتا
بل کے مطابق صحافی سے اس کا ذرائع نہیں پوچھا جا سکتا ،حکومت صحافی کو ہر طرح کا تحفظ فراہم کرے گی، صحافیوں کیلئے جرنلسٹ ویلفیئر سکیم شروع کی جائے گی ،ہر میڈیا مالک صحافیوں کیلئے تحریری صحافتی پالیسی اور پروٹیکشن دے گاٗ
بل کے مطابق صحافیوں کے تحفظ کیلئے کمیشن قائم کیا جائے گا، کمیشن میں پی ایف یو جے ، نیشنل پریس کلب ،و زارت اطلاعات اور انسانی حقوق کے نمائندے شامل ہوں گے ، کمیشن کسی حادثے کی صورت میں انکوائری کرے گا، کمیشن اپنی رپورٹ اور سزا تجویز کرکے حکومت کو دے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں