1,081

ٹریڈ یونین بریکوٹ نے محکمہ واپڈا کے ظالمہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کامیاب شٹر داون ہڑتال

ٹریڈ یونین بریکوٹ نے محکمہ واپڈا کے ظالمہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کامیاب شٹر داون ہڑتال ،تاجر ووں نے مکمل شٹرڈاون سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔بریکوٹ بازار میں ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف ٹریڈ یونین بریکوٹ کی کال پر شٹر ڈاو¿ن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدر معراج الدین تنہا نے کی ، جلوس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس دوران واپڈا کی طرف سے آٹھارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نام پر اضافی لوڈ شیڈنگ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی۔ ہڑتال کے دوران دوکانوں سمیت تمام تجارتی مراکز بند رہیں۔ جلوس نے بعد میں جلسے کی شکل اختیار کی جس سے بریکوٹ ٹریڈ یونین کے صدر معراج الدین تنہا ، نائب صدررضا خان ، جنرل سیکرٹری ساجد خان، محمد حسین خان ، جمشید خان ،مختیار خان ، سمیت اے این پی کے رہنما اور تحصیل کونسلر بریکوٹ فضل اکبر خان ، قومی جرگہ کے سینئرنائیب صدر انجئینرشرافت علی خان،پی ٹی ائی کے رہنما دانش باچا،چیر مین اعزاز خان ،پی ٹی ائی کے سجاد خان اوردیگر نے بریکوٹ بازار میں عوامی احتجاجی جلسے نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے نام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں منتخب نمائیدووںکو عوامی مشکلات میں کوئی دلچسپی نہیں ،گریڈ سے عوام کو کوئی فائیدہ نہیں ضلع سوات اور خصوصاً تحصیل بریکوٹ کے عوام بجلی کو ترس رہے ہیں پانی ناپید ہورہی ہے اور بوڑھے بچے شدید گرمی سے بے حال پڑے ہیں،کاروبار مکمل تباہ وہ گئے ہیں ، جبکہ ملاکنڈ کے پیداواری بجلی پر اسلام اباد میں ائیر کنڈیشن چلائے جارہے ہیں اور کارخانہ داروں کے سٹیل ملز کو سپیشل لائن دئے گئے ہیں جس کا فائدہ کارخانہ دار خاندانوں کو ہے جبکہ لاکھوں عوام ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے شکار ہیں جس سے کاروبارنہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بریکوٹ سمیت ضلع سوات کے عوام سے بھاری بھر بلز وصول کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود ظلم کا کوئی پوچھنے والا نہیں اگر یہ رویہ ایک ہفتے کے اندر اندر ختم نہ کیا گیا تو تمام سیاسی پارٹیوں کے مشورے کے بعد ائندہ کا لائحہ عمل تیار کی جائیگی جس سے ممکنہ نقصانات کی ذمہ داری واپڈا پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں