1,004

ٹیلی نار فرنچائز بریکوٹ سے چوری کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار…ڈی ایس پی سرکل بریکو ٹ سید زمان شاہ

بریکوٹ (ظاہر شاہ کمال ) ٹیلی نار فرنچائز بریکوٹ سے چوری کرنے والا مبینہ ملزم محمد شیر ولد عبد القیوم سکنہ خوازہ خیلہ سے لاکھوں مالیت کے سکریچ کارڈ ،لاکھوں نقد کیش سمیت چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والے اشیاءبرامد ملزم گرفتار ،ملزم سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کے سکریچ کارڈز ، مختلف ڈیلروں پر فروخت کرنے والے سکریچ کارڈز کی رقم ، مختلف کمپنیوں کے استعمال شد ہ موبائل سمز، چوری میں استعمال ہونے والے مختلف قسم کے اوزآر سمیت لاکھوں روپے نقد بھی بر آمدہوئے،ڈی ایس پی سرکل بریکو ٹ سید زمان شاہ ، ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبینہ ملزم م محمد شیر ولد عبد القیوم سکنہ خوازہ خیلہ کو میدیا کے سامنے پیش کر دیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل بریکو ٹ سید زمان شاہ نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار فرنچائز بریکوٹ نے رپورٹ درج کرائی کہ ہماری دفتر سے چوری ہوئے ہے جس پر ہماری ٹیم نے ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیتے ہوئے کاروئی کی اور تفتیش کے بعد شک کے بنیاد پر محمد شیر ولد عبد القیوم سکنہ خوازخیلہ کو رنگے ہاتھوں گرفتا ر کیا جس پر اس سے تما م سامان برامد ہوئے ۔ ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے کہا کہ عید کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے بریکوٹ ٹیلی نار فرنچائز بند تھا جس پر ملزم نے فائیدہ اٹھاتے ہوئے دفتر کا تالہ تبدیل کر کے اپنا تالہ لگاد یاتاکہ کوئی دشواری نہ ہو اور بعد میں ہوشیاری کرتے ہوئے اندر فریم کا شیشہ بھی توڑ دیا تاکہ شک نہ رہے اور بعد میں فرنچائز کے سے چوری کی ،متعدد گرفتاریوں کے بعد ملزم محمد شیر ولد عبد القیوم سکنہ خوازہ خیلہ سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ چوری کس طرح اور کیسے کی اور سب کچھ اگل دیا جس پر ملزم کی نشاندہی ہر تمام چوری شدہ سامان برامد ہوا جس میں مختلف ماڈل کے درجنوں موبائیل، چار ہزار اٹھ سو سکریچ کارڈز ، چار سو ایزی کارڈز ، چھ لاکھ سات ہزار نقد کیش ، چوری میں استعمال ہونے والے گلینڈر، پلاس ، آرا مشین ، ٹارچ، مختلف قسم کے استعمال شدہ تالے ، میموری کارڈز ، موبائل سمز، درجنوں موبائل چارجرز سمیت ایک عدد موٹر سائیکل برآمد ہوا ، ملزم کے خلاف تھانہ غالیگے میں جرم 381/PPCکے تحت چوری کا مقدمہ درج کردیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے کہا کہ یہ پولیس کی بڑی کاروائی ہے جس میں ہم نے چو ر کو رنگے ہاتھوں کے گرفتار کرکے تمام رقم اور مطلوبہ کارڈز برآمد کرلئے اور انشا ءاللہ ہم عوام کے خدمت ترجیحی بنیادوں پر کرتے رہے گے،ڈی ایس پی سرکل بریکو ٹ سید زمان شاہ ، ایس ایچ او تھانہ غالیگے مشرف خان نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس میں اے ایس ائی ظاہر شاہ خان کی کارکردگی نمایاں ہیں ، ملزم سے مزید انکشافات متوقع ہے ، سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی سید زمان شاہ اور ایس ایچ او مشرف خان کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں