1,056

ٹی ایم اے بریکوٹ میں ای بیڈنگ کے زریعے 14800000کا شفاف طریقے سے ٹینڈرنگ ہوا

بریکوٹ ( ڈاکٹر ذاکر محمد)ٹی ایم اے بریکوٹ میں ای بیڈنگ کے زریعے 14800000کا شفاف طریقے سے ٹینڈرنگ ہوا، تمام ٹھکیداروں نے ٹینڈرنگ کو شفاف قرار دیا ،صوبائی حکومت ٹھیکداری سسٹم کو شفاف بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے، ای ٹینڈرنگ کے بعد ای بیڈنگ کے زریعے اب کرپشن کے تمام دروازے بند ہوگئے اب نہ کوئی کمشن ہو گا نہ کسی حق تلفی ہو گی ای بڈنگ ملاکنڈ ڈوژن میں پہلی دفعہ ٹی ایم اے بریکوٹ میں کامیابی سے متعارف کیا گیا تمام ٹھیکدار نظام کی شفافیت کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرے ان خیلات کا اظہار ٹی ایم اے افس بریکوٹ میں ای بینڈنگ کے دوران تحصیل ناظم گوہر ایوب خان ،اور ٹی ایم او شکیل حیات خان اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسلر فضل اکبر خان ،ا نجنئراشفاق خان نے اخباری نمائیدوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپر ڈنٹ ایاز خان ،رضا شاہ باچا ذاکر خان اور ٹی ایم اے عملہ بھی موجود تھا اس موقع پر 34سکیموں کی ای بیڈنگ کے زریعے ٹینڈرنگ ہوئی جس میں نادر شاہ کنسٹکرشن کمپنی ،سیف اللہ شاہد خان ،اسرار خان ،بخت شیر علی سجاد علی ہائیسٹ ریٹ کی وجہ سے کامیاب قرار پائے جبکہ فارم نامکمل ہونے کی وجہ سے ٹینڈر کینسل ہوئے اس موقع پر تحصیل ناظم گوہر ایوب خان نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اداروں کو کرپشن سے پاک کرنا چاہتے ہیں جس میں ای بڈنگ اہم پیش رفت ہے بعض لوگوںکو سے مشکلات ہوگی لیکن اہستہ ٹھیک ہو جائیبگے ،ٹی ایم او شکیل حیات نے کہا کہ یہ ٹینڈرنگ صرف ٹاون ون پشاور کے بعد صرف ٹی ایم اے بریکوٹ میںکیا گیا ہے یہ ایک اچھا اقدام ہے اور اس کے زریعے ہم شفافیت کی طرف پیش رفت کر رہے ہیں ،اور صوبائی حکومت کی اچھی کوشش ہے ،لوگوں کو چاہئے کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں ،اپوزیشن لیڈر فضل اکبر خان نے کہا کہ یہ بظاہر اچھا نظام لگ رہا ہے لیکناصل حقائق جب سامنے ائیگے تو پتہ چلے گا تاہم کرپشن کے خاتمے کے معاملے میں ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور بہت اچھا اقدام ہوگا ہم اس کی تعریف کرینگے ،میڈیا او ر تمام ٹھیکدروں کے سامنے پروجیکٹر کے زریعے ون بائی ون 34سکیموں کا ٹینڈرنگ شفاف طریقے سے کی گئی جس کو تمام ٹھیکدروں نے شفاف قرار دیا اور سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں