1,055

پاکستان اور سوات میں امن قائم ہوچکا ہے اور زندگی رواں دواں ہے.لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد

پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد نے اپنی یونٹ 34اے کے ملاکنڈ کا الوداعی دورہ کیا ، انہوں نے ملاکنڈ میں اپنی یونٹ کے افسران اور جوانوں سے الوداعی ملاقات کی اور اُن کے ساتھ کھانا بھی کھا یا، بعدازاں انہوں نے سوات کے سینئر صحافیوں فیاض ظفر ،سیدشہاب الدین،شیرین ذادہ،محبوب علی، سلیم اطہر اور سعید الرحمن سے بھی الوداعی ملاقات کی اور سوات میں قیام امن اور بحالی کے لئے سوات کے صحافیوں کے کردار کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ اُن کو اس بات کی سب سے ذیادہ خوشی ہے کہ پاکستان اور سوات میں امن قائم ہوچکا ہے اور زندگی رواں دواں ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات اُن کا دوسرا گھر ہے اور سوات و ملاکنڈ ڈویژن میں دوران ڈیوٹی یہاں کے عوام نے اُن کو بہت محبت دی اور یہاں کے لوگوں کی حمایت اور محبت کی وجہ سے سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں امن قائم ہوا اور دعا ہے کہ سوات اور پاکستان میں یہ امن قائم و دائم رہے ،اس موقع پر سینئر صحافیوں نے جنرل اشفاق ندیم کو سوات کی روایتی چادر اور ٹوپی پہنائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں