984

پاکستان تحریک انصاف ملک کے عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے … ڈاکٹرحیدرعلی پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن

خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ڈاکٹرحیدرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کے عوام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کے طول وعرض میں محب وطن لوگ اس میں جوق درجوق شمولیت کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز عالم گنج اور شالپین میں بڑے بڑے شمولیتی جلسوں سے خطا ب کررہے تھے ۔ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں جو وعدے کئے تھے ان پر تیزی سے عمل درآمد جاری ہے جس کے نتیجے میں صحت،تعلیم ،پولیس،پٹوار سسٹم اور دیگر شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں نظرآرہی ہیں انھوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا پی ٹی آئی میں شامل ہونا اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ لوگ اس جماعت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے اس جماعت کی مخلص قیادت پر یقین رکھتے ہیں انھوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی نقادوں کی نظرمیں پختونخوا شفافیت کے لحاظ سے ملک میں سب سے آگے ہے اسی طرح غریب اور قابل نوجوانوں کی میرٹ پر بھرتی بھی پی ٹی آئی کا وہ کارنامہ ہے جیسے صوبے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،اس موقع پر ڈاکٹر حیدر علی نے پارٹی میں بڑی تعداد میں شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائیں جو دوسری مختلف سیاسی پارٹیوں کی درینہ رفاقت کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں