839

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کی زندگی بدلنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے.عزیزاللہ عرف گران خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءو ایم پی اے حلقہ پی کے81عزیزاللہ عرف گران خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے کے عوام کی زندگی بدلنے کیلئے دن رات کام کررہی ہے ،چئیر مین عمران خان کی سوچ کے مطابق صوبے میں کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ممکن ہوسکا ،ہمارے ممبران اسمبلی عوام کے درمیان رہتے ہیں جن سے ملنے کیلئے کسی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی جو پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان فرق کو واضح کرتا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ 2013کے عام انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے عوام نے چئیرمین عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں پر جس اعتماد کا اظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہوا جس کے نتیجے میں پہلی بار صوبہ خیبر پختونخواہ میں کرپشن اور بدعنوانی میں واضح کمی ائی ہے جسکی بدولت ائندہ عام انتخابات میں پاکستان بھر کے عوام پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کو کامیاب بنائیںگے انہوںنے کہاکہ تنقید کرنیوالے ہم پر کیچھڑ اچالتے رہتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نے سیاست نہیں بلکہ عوام کی خدمت کی ہے اور انشاءاللہ ائندہ بھی عبادت کے اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا پاکستان تحریک انصاف کی پوری صوبائی حکومت اور ہمارے منتخب نمائندے چئیر مین عمران خان کے وژن کے مطابق نئے پختونخواہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے دن رات کا م کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ سوات میں ضلعی تنظیم قائم ہوچکی ہے جبکہ دیگر تنظیموں کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جو ائندہ عام انتخابات میں موثر ثابت ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں